Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانقومی اسمبلی کا اجلاس 10دسمبر کو شام 5بجے طلب کرلیا گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10دسمبر کو شام 5بجے طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر بروز منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔