Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانشہباز، نواز ملاقات آج، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

شہباز، نواز ملاقات آج، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف آج پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔
جاتی امرا لاہو رمیں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ پیش کریں گے۔شہباز شریف نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیں گے، دونوں رہنما جاتی امرا میں والدین کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔