اسلام آباد(سب نیوز)سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے،
حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کردیں،
ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیں ۔
جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق ، غلام اکبراور محمد ابو بکرکیخلاف مقدمات درج کی گئیں ۔
جن پر مقدمات درج ہوئے ان علی شان ، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال بھی شامل ہیں اور ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے، اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔