ڈی آئی خان(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے
علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈی آئی خان کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری منصوبوں کے تحت ان شعبوں میں ڈی آئی خان میں 19 بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی لاگت 70 ارب روپے ہے، اور رواں مالی سال کے بجٹ میں 6.1 ارب روپے مختص ہیں، اب تک 724 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔
صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈی آئی خان کے 25 نئے اہم منصوبے شامل کئے گئے ہیں، ان منصوبوں کی کل لاگت 23.8 ارب روپے ہے جن کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 1.4 ارب روپے مختص ہیں، بریفنگ
رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈی آئی خان میں 12 ترجیحی منصوبے شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں، ان منصوبوں میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سیٹلائٹ سنٹر، برن سنٹر، کیتھ لیب، فلائی اورز کی تعمیر، گرلز کامرس کالج کا قیام، تعلیمی بورڈ کے لیے نئی عمارت کی تعمیر، ٹانک اڈہ کی منتقلی بھی ان 12 منصوبوں میں شامل ہے، بریفنگ
گومل زام ڈیم کے واٹر کورسز کی تعمیر، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان، اور کھیلوں کے منصوبے بھی ان ترجیحی منصوبوں کا حصہ ہیں ، فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے 357 ملین روپے ریلیز کر دیے گئے ہیں ، بریفنگ
وزیر اعلیٰ نے ان منصوبوں پر پیشرفت کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی
وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے، ضم اضلاع اور دیگر پسماندہ اضلاع کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دی جائے گی، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔
صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔