Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔
ایف آئی اے درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔