Sunday, December 22, 2024
ہومدنیاکانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 15 دن میں سیکڑوں افراد ہلاک

کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 15 دن میں سیکڑوں افراد ہلاک

افریقا کے ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں ایک پراسرار بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس بیماری تشخیص اب تک نہیں ہو پائی ہے۔10 سے 25 نومبر تک اس بیماری کے ہاتھوں صرف ایک صوبے میں ڈیڑھ سے زائد ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق طبی ماہرین کہتے ہیں کہ پراسرار بیماری کی علامات میں بخار، سردرد اور کھانسی کے علاوہ خون میں سرخ خلیوں کی کمی نمایاں ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی جتنی بھی علامات ہیں وہ موت سے کچھ دن قبل مریض میں تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں۔مشکل یہ ہے کہ علامات کی بنیاد پر روک تھام یا علاج کے بارے میں کچھ کرنے سے پہلے وقت گزر چکا ہوتا ہے۔اس صورتِ حال کا عالمی ادارہ صحت نے بھی نوٹس لیا ہے۔ چند مریضوں سے لیے گئے نمونے تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔کانگو کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دواؤں اور دیگر ساز و سامان کی شدید قلت ہے۔ دیہی علاقوں میں معقول اور بروقت علاج ممکن نہیں ہو پارہا کیونکہ میڈیکل سپلائیز بروقت نہیں مل پاتیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔