Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزمدارس رجسٹریشن پر علامہ طاہر اشرفی مولانا فضل الرحمان کے سامنے آگئے

مدارس رجسٹریشن پر علامہ طاہر اشرفی مولانا فضل الرحمان کے سامنے آگئے

اسلام آباد:پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے ، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہیئے۔
سربراہ پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا ایک متفقہ معاہدہ ہوا، 2019 میں معاہدے کے لیے بہت سی میٹنگ ہوئی تھیں اور تمام پہلوؤں کو دیکھا گیا تھا، یہ بڑی عجیب بات ہے آپ کہتے ہیں مدارس کا الحاق وزارت صنعت کے ساتھ کریں، وزارت تعلیم کے ساتھ نہ کریں، اس معاہدے پر بہت وقت لگا، شفقت محمود اور دیگر بڑی شخصیات کا اہم کردار تھا۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے 15بورڈز میں سے 10ایک طرف کھڑے ہیں، اب تک 18ہزار مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، اب آپ کہتے ہیں نظام کو بدلیں، روز معاہدہ کریں اور روز نظام بدلیں ایسے تو یہ کھیل بن جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونے چاہئیں ناکہ وزارت صنعت کے ساتھ، لاکھوں کی تعداد میں طلبا مدارس میں پڑھ رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔
سربراہ پاکستان علما کونسل نے کہا کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے تو انہیں وزارت تعلیم سے منسلک ہونا چاہیے، اگر کسی مدارس کو وزارت صنعت کے ساتھ جانا ہے تو چلا جائے۔
حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیئے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔