Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانسندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، بیرسٹر سرفراز میتلو صدر منتخب ، وزیراعظم کی مبارکباد

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، بیرسٹر سرفراز میتلو صدر منتخب ، وزیراعظم کی مبارکباد

کراچی(آئی پی ایس )سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بیرسٹر سرفراز میتلو نے دو ہزار 971 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جہاں بیرسٹر سرفراز میتلو نے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی، عبدالحسیب جمالی دو ہزار 254 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر محمد راحب لاکھو ایک ہزار 736 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مرزا سرفراز احمد ایک ہزار 850 ووٹ لے کر ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر وسیم سیف کھوسو نے ایک ہزار 657 ووٹ لیے جبکہ اطہر علی میمن دو ہزار255 ووٹ لے کر خازن منتخب ہوئے۔سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن میں خواتین کی مخصوص نشست پر فائقہ امین 3 ہزار18 ووٹ لے کر ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئیں۔مینجنگ کمیٹی کی 9 نشستوں پرعامرلطیف، صفیہ قادر، زاہدہ کمال، عروج اخلاق، عبیداللہ ابڑو، رضوان علی، عامرکھوسو، دیوان چند تارا اورفیصل خان منتخب ہوگئے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر سرفراز میتلو کو سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور انڈیپنڈنٹ وکلا گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ)کے سربراہ احسن بھون کو بھی اس فتح پر مبارک باد دی اور کہا کہ پر امید ہوں کہ نو منتخب صدر اور انڈیپنڈنٹ گروپ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عاصمہ جہانگیر گروپ ہمیشہ کی طرح اصولوں کی سیاست اور پاسداری کو ترجیح دیتا رہے گا۔
وزیرِاعظم نے بیان میں کہا کہ امید ہے نو منتخب صدر قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کریں گے اور ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔