Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانچھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، شعیب شاہین کا مطالبہ

چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، شعیب شاہین کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے مطالبہ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، 26ویں آئینی ترمیم کرکے انصاف کے نظام پر حملہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ آئینی بینچ تو بنے ہی 26ویں ترمیم کی وجہ سے ہیں، اگر یہ ترمیم کالعدم ہوگئی تو آئینی بینچز کے فیصلوں کا کیا ہوگا۔شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن فراڈ سے متعلق ہماری درخواست سینئر ججز کے پاس لگائی جائے، 26ویں آئینی ترمیم کرکے انصاف کے نظام پر حملہ کیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ملک کے اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے، ظلم کی وجہ سے لوگ ملک سے سرمایہ نکال رہے ہیں، ملک اس وقت ترقی کرے گا جب قانون کی بالادستی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔