اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) نے بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے متنازع بیان پر اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے اسماعیل گجر نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران متنازعہ بیان دیا تھا۔ لیگی امیدوار کو انتخابات میں شکست بھی ہوئی۔دوسری جانب اسماعیل گجر کا کہنا ہے کہ انکے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
(ن)لیگ نے بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
