Friday, December 27, 2024
ہومپاکستاننومئی اور 24نومبر کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کھل جائیگا، خواجہ آصف

نومئی اور 24نومبر کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کھل جائیگا، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی اور 24کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کے لیے دروازہ کھل جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں رہنما مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9مئی اور 26نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے ملک کے خلاف بغاوتیں کیں۔

احتساب نہ ہوا تو مستقبل کا دروازہ کھل جائے گا۔ 9مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہوچکا ہوتا اگر اس وقت عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی۔ جن کو بری ہونا تھا وہ بری ہوگئے جن کو سزا ہونا تھی وہ گئی۔ بدقسمتی سے اس وقت عدلیہ ایک پارٹ بنی ہوئی تھی۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ پہلے بھی کیا ہے تاہم میرے خیال میں تمام شواہد موجود ہیں۔ ٹی وی پروگراموں میں بھی ان کی موجودگی کے سارے ثبوت موجود ہیں تو ان کو اب تحقیقات کیا کروانی ہے۔ پی ٹی آئی عدلیہ سے وہی سرپرستی چاہتی ہے جو نو مئی کے بعد ان کو ملی تھی۔

پاکستان زرمبادلہ بھیجنا بند کرنے کے عمران خان بیان پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چند سو یا چند ہزار افراد کی بات نہیں۔ 65لاکھ سے زائد پاکستانی توسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہی موجود ہیں۔ لوگ وطن سے وفا داری کو عمران خان کے اوپر ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہر قسم کا اسلحہ لے کر اسلام آباد آئے تو وہ کسی پارٹی یا ولیمے پر نہیں آئے تھے۔ میں آپ کی وساطت سے کہوں کا کہ آپ ترسیلات زر روکنے کی ٹرائی کریں، یہ نہیں رکے گی۔ سمندر پار پاکستانی عمران خان کی محبت میں اپنے بچوں کو پیسے بھیجنا کیا بند کر دیں گے؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔