اسلام آباد:وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں چیمبر آف کامرس سے خطاب سے کہا ہے کہ تجارت اورسرمایہ کاری کےفروغ کیلئے اقدامات ناگزیرہیں، حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کامعیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے اس لیے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سےمہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہترزرمبادلہ کمارہی ہیں، میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔
حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، وزیرخزانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔