Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزرانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم

رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم

لاہور(آئی پی ایس)وزیرِ اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جس میں عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کو 12 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا۔
پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کو طلب کیا تھا۔
طلب کرنے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔