Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانآصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیر قانونی الاٹمنٹس،سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار

آصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیر قانونی الاٹمنٹس،سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار

اسلام آباد،آصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیر قانونی الاٹمنٹس، سی ڈی اے افسران کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، سابق چئیرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا۔فرخنداقبال پر پارک لین کو 118کنال اراضی کی الاٹنمنٹ کا الزام ہے۔نیب راولپنڈی کے مطابق فرخند اقبال نے 2012 میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی اور جانتے ہوئے کہ سرکاری زمین ہے بدنیتی سے غیرقانونی الاٹمنٹ کی گئی۔فرخند اقبال نے الاٹمنٹ منظوری دیکر فائل سے منظوری کا صفحہ غائب کیا۔پارک لین الاٹمنٹس کیس میں سی ڈی اے کے دیگر افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔ سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحیدالدین اور نائب تحصیلدار محمد اقبال پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔