Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزنو مئی مقدمات میں صاحبزادہ حامدرضا سمیت 160 کارکنان پر فرد جرم عائد

نو مئی مقدمات میں صاحبزادہ حامدرضا سمیت 160 کارکنان پر فرد جرم عائد

لاہور(آئی پی ایس)فیصل آباد میں نومئی کو تھانہ سول لائن اور تھانہ غلام محمد آباد میں ہونے والے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت 160 کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمے میں کارکنان پر فرد جرم لگائی گئی جبکہ تھانہ سول لائن کے دونوں مقدمات میں بھی کارکنان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی کی قیادت، بشمول شبلی فراز اور زرتاج گل، نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
زرتاج گل سمیت دیگر قیادت کو 14 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق یہ طلبی ان کی موجودگی کی ضرورت کے لیے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔