واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران شام میں اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کرے۔ ایران طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران میں نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی رہائی سے آگاہ ہے۔ نرگس محمدی کو 21 روز کے لیے طبی وجوہات کے باعث رہا کیا گیا ہے۔ ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایرانی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی نرگس محمدی کو غیر مشروط طورپر رہا کیا جائے۔
نرگس محمدی کو 2021 میں حجاب کی پابندی اور سزائے موت کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران طویل عرصے سے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، امریکا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔