Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزعمر ایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمر ایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پشاور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی، اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا ہے۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی دی تھی، جس کے باوجود راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔
عمر ایوب نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں راولپنڈی پولیس توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ آئی جی پنجاب، ڈی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک، ایس پی صدر راولپنڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔