اسلام آباد ، پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرکے نیا ورلڈریکارڈ قائم کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق 19 سالہ پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا، شہروزکاشف کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ 19 سالہ شہروز کاشف نے رواں سال مئی میں بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کی تھی۔ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بنے تھے۔ شہروز کے فیس سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپ ڈیٹس بھی شیئر کی جارہی ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کا اعزازبھی اپنے نام کر رکھا ہے ۔واضح رہے کہ کے ٹو کی چوٹی 8 ہزار 611 میٹر کی بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کو سیویج مانٹین کے نام کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔یہ قر اقرم کے انتہائی شمالی کنارے پر پاکستان اور چین کے سرحدی مقام پر واقع ہے اور درحقیقت اس مقام پر کوئی واضح سرحدی تعین نہ ہونے کی بنا پر پاکستان اور چین کے درمیان کے ۔ ٹو کو ہی سرحد مانا جاتا تھا۔سکردو سے تقریبا 125 میل دو سو کلومیٹر یا 104 کلومیٹر فضائی سفر کی دوری پر واقع ہے۔ اس کا طول بلد 35.52 اور عرض بلند 76.30 ہے۔
19سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
