Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانصوبے میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، پی ٹی آئی صوبائیت کارڈ نہ کھیلے، فیصل کریم کنڈی

صوبے میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، پی ٹی آئی صوبائیت کارڈ نہ کھیلے، فیصل کریم کنڈی

مردان(آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پی ٹی آئی قیادت صوبائیت کارڈ نہ کھیلے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی مگر پی ٹی آئی نہ آئی۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی آج کل حکومت چلا رہی ہیں، بشری بی بی نے کہا تھا کہ کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی، بشری بی بی کارکنوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ کرفرار ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔