لاہور(آئی پی ایس )پی پی 139 شیخوپورہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں کتنا اضافہ ہوا اس بارے میں فافن نے رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک 38 فیصد سے بڑھ کر 55 اعشاریہ7فیصد ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ہارنے والے امیدوار کوعام انتخابات، دونوں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سپورٹ کیا، پی ٹی آئی کے امیدوار کا ووٹ بینک 36 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا۔فافن کے مطابق فارم 47 رات ساڑھے 10 بجے تک تیار ہو چکے تھے، ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آوٹ 41 فیصد تھا جوعام انتخابات میں 50 فیصد تھا، گنتی کا عمل شفاف رہا، تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیا گیا۔