Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانسعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد،سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نور خان ایئر بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائند خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔نور خان ایئر بیس کے لانج میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیرِ اعظم عمران خان، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان اپنے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔