لاہور (آئی پی ایس )پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑمیں ملوث جمعیت کے کارکنوں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ نامزد کارکنان کیخلاف قانونی کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو خط بھی بھیج دیا ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعیت نے افواہیں پھیلا کر یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانیکی کوشش کی ہے۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق عینی شاہدین اورفوٹیجز کی مدد سے حملے میں ملوث 11 کارکنوں کی شناخت کی۔ جمعیت کے30 نامعلوم کارکنوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔انتظامیہ بلا امتیاز واقعے میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی کرے گی۔ کیمپس میں غندہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔