بہاولپور (آئی پی ایس )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں شاہین گروپ کے امیدواروں صدر سید عبد الرحمن گیلانی جنرل سیکرٹری رانا عابد علی اور جوائنٹ سیکرٹری ساجد محمود ورک نے ملازمین کے حقوق کے لیے جد و جہد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت کے بعد ہم ملازمین کے حقوق کی جنگ بھرپور طریقے سے لڑیں گے
ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،کنٹریکٹ ملازمین کی سروس کو مستقل ہونے کے بعد کنٹریکٹ سروس کو بھی سروس میں شامل کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کی جنگ صرف شاہین گروپ ہی لڑے گا اس لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ملازمین الیکشن میں شاہین گروپ کو کامیاب کروائیں تاکہ ان کے حقوق کے لیے جد و جہد کی جا سکے شاہین گروپ ورکرز کے ہر مشکل وقت بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا۔