Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانآزاد کشمیرکے وزیراعظم کا سہراکس کے سرپرسجے گا ،سردارتنویر الیاس ،بیرسٹر سلطان محمود کے وزارت عظمی حاصل کرنے کے امکانات معدوم

آزاد کشمیرکے وزیراعظم کا سہراکس کے سرپرسجے گا ،سردارتنویر الیاس ،بیرسٹر سلطان محمود کے وزارت عظمی حاصل کرنے کے امکانات معدوم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) آزادکشمیر میں انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے حکومت سازی کیلئے غور وغوض شروع کردیا،وزیراعظم آزاد کشمیر کی دوڑ میں شامل سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود کے وزارت عظمی حاصل کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آزادکشمیر میں انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے حکومت سازی کیلئے غور وغوض شروع کردیا۔ سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدواروں کی لسٹ سے نکال دیا گیا ۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے تھری میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے 18662 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔حلقہ ایل اے تھری میرپور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے 18662 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں ۔دوسری جانب حلقہ ایل اے 15 باغ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس نے 19825 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ سردار تنویر الیاس خان پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و الیکشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں ۔سردار تنویر الیاس خان کے پاس اس وقت وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی کا عہدہ بھی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔