Thursday, December 26, 2024
ہومدنیاڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ پرڈو کو چین کیلئے سفیر نامزد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ پرڈو کو چین کیلئے سفیر نامزد کر دیا

واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے سفیر کے لیے ان کا انتخاب ڈیوڈ پرڈو ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیوڈ پرڈو خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اُن کی حکمتِ عملی کے نفاذ اور چینی رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے نتیجہ خیز تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ پرڈو کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے ہے، وہ 2015ء سے 2021ء تک سینیٹر رہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی حکومت میں ریاست آئیوا کے گورنر ٹیری برینسٹڈ کو چین کا سفیر نامزد کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔