Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان خطے میں قرضوں پر بھاری سود ادا کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

پاکستان خطے میں قرضوں پر بھاری سود ادا کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان پر بیرونی قرضے 130 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، جس سے پاکستان خطے میں بھارت کے بعد قرضوں پر بھاری سود ادا کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم اوسط سالانہ برآمدات سے 352 فیصد زیادہ ہے.

ایک سال میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، چین کے بعد پاکستان سب سے زیادہ عالمی بینک کا مقروض ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔