Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزجنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ،8خوارج مارے گئے، 2گرفتار

جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ،8خوارج مارے گئے، 2گرفتار

راولپنڈی (آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے موجودگی کی اطلاعات پر صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، جس کے دوران آٹھ خوارج مارے گئے جبکہ ڈو کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مطلوب خوارج سرغنہ خان محمد عرف خورئے سمیت دو خوارج مارے گئے، جب کہ دو خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک خارجی خان محمد عرف خورئے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا اورشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج مارے گئے، علاقے میں موجود کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔