Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزعدالت کا اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماں کو پیش کرنے کا حکم

عدالت کا اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماں کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (آئی پی ایس )انسداد دہشتگردی عدالت نے وکیل کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماں کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، راجہ بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کے وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

وکیل کی درخواست پرانسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار پانچوں رہنماں کو عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے آج رات ساڑھے 7 بجے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنے حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان کو ایس پی صدرڈویزن محمد نبیل کھوکھر پیش کریں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، راجہ بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ، ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔