Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزسینیٹر فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات،خود کو پرو اسٹبلشمنٹ قرار دیا

سینیٹر فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات،خود کو پرو اسٹبلشمنٹ قرار دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا کی جمعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں مدارس رجسٹریشن بل پر اہم بات چیت ہوئی۔ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی اور مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، علاوہ ازیں، ملاقات میں ملکی سیاسی ومجموعی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے بعد فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا افضل الرحمان کا بہت بڑا فین ہوں، میں یہاں کسی مقصد یا مفاد کیلئے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاسی طلاقوں اورعداتوں سے متعلق اپنی معلومات بڑھائیں۔ مذاکرات ناممکن کو ممکن بنانے کاعمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔