راولپنڈی(آئی پی ایس ) جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔فرد جرم اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے پڑھ کر سنائی، عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاریاں شروع کر دیں، سابق وفاقی وزیر راجہ بشارت جیل کے باہر سے گرفتار ہو گئے۔سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔