اسلام آباد:وفاقی وزیرمذہبی امور اور اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نےپاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن کو اپنا کوآرڈینیٹر مقررکردیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ رمیض حسن نے چودھری سالک حسین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ وہ نئی ذمہ داریاں ملنے پر چودھری سالک حسین اور پارٹی قیادت کے مشکور ہیں اور چودھری سالک حسین کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔
خواجہ رمیض حسن وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے آرڈینیٹر مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔