Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزبیرسٹر گوہرعلی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے

بیرسٹر گوہرعلی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن بن گئے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن اراکین کی تبدیلی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹرگوہرکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اس سے قتل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر بدل دیے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔