اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل میڈیکل کالج کا پہلا جریدہ جاری، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مختار برتھ نے کہا ہے کہ جریدے کا اجرا طبی برادری میں تحقیق اور علمی فضیلت کو فروغ دینے کی طرف ایک قابل ذکر پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے ۔
ایف ایم سی کے جریدے کے اجرا کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت مختار احمد برتھ تھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران مختار برتھ کا کہنا تھا کہ ایف ایم سی جریدے کا اجرا طبی برادری میں تحقیق اور علمی فضیلت کو فروغ دینے کی طرف ایک قابل ذکر پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ایف ایم سی کی طرف سے اپنے پرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر ایس ایچ وقار کی قیادت میں ایف ایم سی کے اپنے جرنل کے لیے کی گئی پیش رفت کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرنل آف ایف ایم سی کی تخلیق اور کامیابی ایک قابل ذکر کارنامہ ہے، ، جو پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ کاکہنا تھا کہ وزارت FMC کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی، اورمستقبل کے منصوبوں کے لیے بجٹ کی فراہمی سمیت ضروری وسائل کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گاتقریب سے ایف ایم سی کے پرنسپل ایس ایچ وقار نے بھی خطاب کیا۔