پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پرفوری پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز سمیت تمام یونٹ سربراہان کوخط لکھ کر پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے زیرغور باہمی تبادلے و تعیناتیوں کے علاوہ نیاکیس سینٹرل پولیس آفس جمع نہیں کیاجائیگا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
خیبرپختونخوا پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
