سیول (آئی پی ایس )جنوبی کوریا کی اپوزیشن جماعتوں نے ناکام مارشل لا کے بعد صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سمیت 6 اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ صدر کے خلاف مارشل لا کے نفاذ پر مواخذے کی تحریک جمع کرائی ہے جس پر جمعہ تک ووٹنگ متوقع ہے۔
خیال رہے کہ سیاسی دبا کے باعث جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بدھ کے روز علی الصبح ملک میں نافذ مارشل لا اٹھا لیا تھا جس کے بعد فوج کی بیرکوں میں واپسی ہوگئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے پارلیمنٹ کو گھیر لیا تھا جس پر پارلیمنٹ نے مارشل لا کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
مارشل لا لگانے کے بعد پارلیمنٹ تیزی سے حرکت میں آئی، قومی اسمبلی کے اسپیکر وون شیک نے اعلان کیا کہ یہ قانون غلط ہے اور قانون ساز عوام کے ساتھ جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر یون سک یول کے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ صدر کا اقدام ملک سے غداری ہے، مارشل لا کا فیصلہ واپس لینے کے بعد انہیں عہدے سے استعفی دینا پڑے گا۔
جنوبی کوریا، اپوزیشن جماعتوں نے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
