Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانروس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی تردید

روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی تردید

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روس کے ساتھ خام تیل کے معاہدے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو سے ایسی کوئی ڈی نہیں ہو رہی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے، روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سرپلس ہے، ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگوز موخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو کوموخر کرنا زیر غور ہے، بجلی کارخانے ایل این جی نہیں خریدرہے ،اس لیے گیس اضافی ہو رہی ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے نجی شعبہ ایل این جی کی خریداری نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا موسم سرما کیلئے گیس پلان چند دنوں میں تیار ہو جائے گا،ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر رعایت ملی تو فائدہ ضرور اٹھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا وزیراعلی سندھ نے 35 فیصد اضافی گیس تھرڈ پارٹی کو دینے کے خلاف کوئی رابطہ کیا، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں آئی، معاملہ میرے پاس آیا تو دیکھیں گے، میرے مقف کے بغیر میرے خلاف خبریں دی جاتی رہیں، میرے بارے میں کہا جاتا رہا ہے اجلاسوں میں سرکت نہیں کر رہا حالانکہ میں ملک سے باہر تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا سعودی عرب کیساتھ 2 ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کے ایم اویوز پر دستخط کیے، سعودی عرب کے ساتھ ان ایم اویوز میں سے7 معاہدوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، پاکستان ریفائنری لمیٹڈکے سعودی عرب میں روڈشو میں 5 سعودی کمپنیوں نے شرکت کی، ایک سعودی کمپنی نے پی آر ایل میں 1.7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی، پاکستان میں نئی ریفائنری کے قیام کیلئے سعودی عرب میں جلد روڈ شو کیا جائیگا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا وزارت پیٹرولیم اب گرین فیلڈ ریفائنری کے روڈ شو پر کام کر رہی ہے، سعودی عرب کو تربیت یافتہ عملے کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی گئی ہے، سعودی کمپنیاں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔