نئی دہلی :بھارت میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) پارٹی کے رہنما سکھبیر بادل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان پر قاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے پاس موجود تھے۔ اس دوران ایک سخت گیر سکھ کارکن نے ان پر فائرنگ کردی۔
سکھبیرا بادل کے ساتھ کھڑے مستعد ’محافظ‘ کی بروقت مداخلت کے باعث گولی سکھ رہنما کو نہیں لگی، محافظ نے حملہ آور کا مقابلہ کیا اور اس پر قابو کرلیا۔
اس کے باوجود کہ حملہ آور گولی چلانے میں کامیاب ہو گیا۔
گولڈن ٹیمپل، بھارت میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
