Wednesday, December 4, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی

اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ اب سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔
عمر ایوب اور شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے۔
دو روز قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر سے علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔