ریاض (آئی پی ایس )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پانی کا بحران ایک عالمی چیلنج ہے اور سعودی عرب اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مستحکم مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون پلانٹ واٹر سمٹ 2024 میں خطاب کرتے ہوئے پانی کے وسائل کے تحفظ اور ان کے بہتر استعمال کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ پانی کی کمی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
ولی عہد نے اس موقع پر سعودی عرب کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے پانی کے تحفظ کے لیے متعدد اہم منصوبے شروع کیے ہیں اور عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب نے اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے، پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں، اور وہ عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے 60 ممالک میں 6 ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے اور 200 آبی منصوبوں کی تکمیل میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی سطح پر پانی کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے استعمال میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔
آخر میں سعودی ولی عہد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرے، تاکہ اس عالمی مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تعاون کے بغیر پانی کے بحران کو حل کرنا ممکن نہیں ہے، اور اس کے لیے تمام ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا.
سعودی عرب پانی کے عالمی بحران کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، محمد بن سلمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔