اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب یہ منافقت نہیں چلنی بلکہ نتائج تسلیم کرنا پڑیں گے۔اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہاکہ کشمیر میں کامیابی وزیراعظم عمران خان پر کشمیریوں کا اعتماد ہے جبکہ حزب اختلاف اپنی ملک دشمن قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نااہل لیگ اور نااہل مفرور کو مسترد کر چکے ہیں اور محب جیسے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کرنے والوں کا پاکستانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ نااہل لیگ کے سابق وزیر اعظم نے کل کشمیریوں کو غلام کہہ کر جدوجہد آزادی کی توہین کی ہے۔ آپ کو ووٹ دیں تو کشمیری آزاد اور آپ کو مسترد کر دیں تو کشمیری غلام ؟انہوں نے کہا کہ آپ جیتیں تو سب ٹھیک اور آپ ہاریں تو دھاندلی کا رونا دھونا۔ اب یہ منافقت نہیں چلنی۔ اخلاقی جرات پیدا کر کے اپنی ہار تسلیم کریں لیکن نااہل لیگی ہو کر ایسا ممکن نہیں۔شہباز گل نے کہا کہ ہارکے بعد رونا دھونا اور رولا پا نااہل لیگ کا وطیرہ ہے۔
ہارکے بعد رونا دھونا اور رولا پا نااہل لیگ کا وطیرہ ہے، شہباز گل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔