سیالکوٹ:وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح دھرنے سے دم دبا کر بھاگی اس کی مثال نہیں ملتی۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 روز پہلے پی ٹی آئی نے پوری کوشش کی کہ معیشت کی تباہی ہو جائے، دھرنا اسلام آباد پہنچا تو وہاں انہیں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاق پر تیسرا حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا، احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک کسی جنازے کی ویڈیو سامنے نہیں آئی، لطیف کھوسہ صاجب نے کہا ہمارے 278 لوگ مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے بار بار ڈی چوک نہ آنے کا کہا، بشریٰ بی بی نے کہا میں تو ڈی چوک ہی جاؤں گی، اسلحے اور مشینری سے لیس ہو کر کے پی حکومت نے وفاق پر حملہ کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی یورپ میں رسائی پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت نے اسٹاک ایکسچینج میں بڑی کامیابی حاصل کی۔
پی ٹی آئی جس طرح دھرنے سے دم دبا کر بھاگی اسکی مثال نہیں ملتی، خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔