Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزگنڈاپور اور بشریٰ بی بی سیاست نہیں دہشتگردی کے راستے پر گامزن ہیں: ساجد میر

گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سیاست نہیں دہشتگردی کے راستے پر گامزن ہیں: ساجد میر

لاہور:مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سیاست نہیں دہشت گردی کے راستے پر گامزن ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں علی امین اور بشریٰ بی بی کا طرز عمل دہشت گرد تنظیم کی طرح کا تھا۔
ساجد میر کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کا قانونی جواز ہے تو سپریم کورٹ میں کیس دائر کر دے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو خود پی ٹی آئی پر پابندی کا اقدام نہیں کرنا چاہیے، اگر سپریم کورٹ سمجھے کہ پابندی لگنی چاہیے تو لگا دے۔
سینیٹر ساجد میر نے مزید کہا کہ پختون جمہوریت، فوج اور ملک کے وفادار ہیں، دہشت گردوں کے نہیں، اداروں کی طرف سے آج انہیں سپورٹ مل جائے تو یہ پھر ادارے زندہ باد کے نعرے لگائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی سیاست مفادات کے کھیل کے گرد گھومتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔