Thursday, January 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزلبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے فتح کا اعلان کردیا

لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے فتح کا اعلان کردیا

بیروت: لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے فتح کا اعلان کردیا۔

لبنانی تنظیم کے سربراہ نعیم قاسم نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ حالیہ جنگ بندی اسرائیل کے خلاف دو ہزار 6کی فتح سے بڑی کامیابی ہے،نعیم قاسم نےکہاکہ ہم میدان جنگ میں ثابت قدم رہے اس لیے دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ اور لبنان کی خودمختاری کو تسلیم کیا۔

مزیدکہا لبنانی فوج کےساتھ مل کر اس کوبرقرار رکھنےکی پوری کوشش کی جائے گی،جنگ سے بے گھر ہونےوالے شہری اپنےگھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج جنگ بندی کےبعد بھی لبنان میں مداخلت سے باز نہ آئی۔ جنوبی لبنان میں درجنوں علاقوں سے انخلا کی وارننگ جاری کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔