Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزبورے والا: گھر میں آتشزدگی سے دوبیٹے اور میاں بیوی جاں بحق

بورے والا: گھر میں آتشزدگی سے دوبیٹے اور میاں بیوی جاں بحق

بورے والا: بورے والا میں گھر میں آتشزدگی سے دو بیٹے اور میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بورے والا کے علاقے عزیز آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 24 سالہ دانش رضا اور 2 سالہ ایان عباس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث دانش کی اہلیہ 22 سالہ ذکیہ عباس اور ان کا 6 ماہ کا بیٹا فرحان زخمی ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم کچھ دیر بعد 6 ماہ کا بیٹا فرحان اور دانش کی اہلیہ ذکیہ بھی دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرے میں گیس سلنڈر جلتا رہ گیا تھا جس سے پردوں کو آگ لگی، پردوں کو آگ لگنے سے سارا کمرہ لپیٹ میں آگیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔