Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزمودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو ٹیم کیوں نہیں، بھارتی سیاستدان بول پڑے

مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو ٹیم کیوں نہیں، بھارتی سیاستدان بول پڑے

ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں آواز اٹھا دی۔رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجشوی یادیو نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے۔

تیجشوی یادیو کا کہنا تھا کہ مودی بریانی کھانے پاکستان جاسکتے ہیں تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی؟

تیجشوی یادیو نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ تیجاشوی یادیو بھارتی ریاست بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں، وہ سینئر بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے بیٹے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔