Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بھی ڈینٹل ڈگری کو 5 سالہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بھی ڈینٹل ڈگری کو 5 سالہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بھی ڈینٹل کی ڈگری کو 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کردیئے۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کردی ہے اور اب کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 4 سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرون ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات تھیں لہٰذا پانچواں سال کلرک شپ کا ہوگا جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب ہوگی۔

ترجمان کے مطابق بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024 سے نافذ العمل ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔