Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانوزیر اعظم عمران خان کا ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان کا ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ کیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سینیٹر فیصل جاوید، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد بھی ہمراہ تھے۔سیٹیزن کلب کی عمارت کی تعمیر کا آغاز 2008میں ہوا لیکن اس کی تکمیل التوا کا شکار رہی،موجودہ حکومت نے 2018 میں سیٹزن کلب کی عمارت کی تکمیل کو مکمل کیا،عمارت کو بروے کار لانے کے حوالے سے درپیش قانونی معاملات کے پیش نظر معاملہ التوا کا شکار رہا،کابینہ نے حال ہی میں اس عمارت کو عوامی مقاصد کے لئے برے کار لانے پر غور کیا۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر معروف آرکیٹیک نیر علی دادا اورچیئرمین سی ڈی اے پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ۔کمیٹی سیٹیزن کلب کی عمارت کوعوامی مقاصد کے لئے بروے کار لانے کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعظم کوجلد پیش کرے گی۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔