راولپنڈی(آئی پی ایس )آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما ئو ں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما ئو ں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہیکہ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہیکہ بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹان کاحصہ قرار دیا گیا تھا اور ملاقات کرانے یا نہ کرانیکا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔