Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانمرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے

مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے

پشاور(آئی پی ایس )تحریک انصاف کے رہنما اپنی ہی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ مرکزی لیڈر شپ نے مایوس کیا ہے۔اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کے دوران لیڈرشپ کہاں تھی؟ مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مذاکرات کیوں نہیں کیے گئے؟۔
شوکت یوسف زئی نے کہا کہ سنگجانی پر احتجاج کی پیش کش کو قبول کیوں نہیں کیا گیا؟ بشری بی بی نے ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی مانسہرہ میں ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ احتجاج کے لیے ڈی چوک ہی کو کیوں چنا گیا؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے بہت مایوس کیا، علی امین گنڈاپور کے سوا کوئی رہنما سامنے ہی نہیں آیا، مشاورت اور رابطوں کا فقدان نظر آیا جب کہ حکمت عملی کا فقدان بھی واضح ہے۔
انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کہاں تھے؟ اسی طرح شیر افضل مروت بھی غائب نظر آئے۔ پارٹی لیڈرشپ کے پاس فیصلوں ہی کا اختیار نہیں ہے تو پھر اتنے زیادہ کارکنوں کو لے کر کیوں گئے؟،شوکت یوسف زئی کا گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ جب یہ بات پہلے سے پتا تھی کہ حکومت ڈی چوک میں کارروائی کرے گی تو اس بات کی پارٹی میں تحقیقات کی جانی چاہیے کہ احتجاج کے لیے ڈی چوک ہی کو کیوں منتخب کیا گیا؟ سنگجانی پر احتجاج کی پیشکش کیوں قبول نہیں کی گئی؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔