Wednesday, November 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ایک روز میں 4900سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ایک روز میں 4900سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (آئی پی ایس )گزشتہ روز 3000سے زائد پوائنٹس کے خسارے پر بند ہونے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد پوائٹنس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں انڈیکس 3500سے زائد پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 4947 پوائنٹس اضافے سے 99549 پر دیکھا گیا جبکہ کاروبار کا اختتام 4695 پوائنٹس اضافے سے 99269 پوائنٹس پر ہوا۔
اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے ساتھ 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی، گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ اضافہ 13 جون 2024 کو 3411 پوائنٹس کا ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔